حیدرآباد

فینسی نمبرات کا ہراج، آر ٹی اے خیریت آباد کو ایک ہی دن میں لاکھوں کی آمدنی

گاڑیوں کے فینسی رجسٹریشن نمبرس کے ہراج محکمہ ٹرانسپورٹ کے لئے آمدنی کاایک اچھا ذریعہ ثابت ہورہاہے۔ خیریت آباد آرٹی اے آفس کو3جون کوصرف ایک دن میں فینسی نمبروں کے ہراج سے 35لاکھ 62 ہزار 691 روپے کی آمدنی ہوئی۔

حیدرآباد: گاڑیوں کے فینسی رجسٹریشن نمبرس کے ہراج محکمہ ٹرانسپورٹ کے لئے آمدنی کاایک اچھا ذریعہ ثابت ہورہاہے۔ خیریت آباد آرٹی اے آفس کو3جون کوصرف ایک دن میں فینسی نمبروں کے ہراج سے 35لاکھ 62 ہزار 691 روپے کی آمدنی ہوئی۔

آرٹی اے عہدیداروں کے بموجب نمبرTS09GB9999 نولاکھ روپے میں ہراج ہوا جبکہ TS09GC0009 نمبر کی قیمت 8.90 لاکھ روپے وصول ہوئی۔

اسی طرح TSO9 GC 0001 دولاکھ 62 ہزار 113 روپے میں‘TS 09GC 0006 دولاکھ 16 ہزار‘TS 09 GC 0005 ایک لاکھ 45 ہزار 555 روپے‘TS O9 GC 007 ایک لاکھ 11ہزار 112 روپے‘TS 09 GC 0019 ایک لاکھ 7ہزار روپے اور TS 09 GC 0004 ایک لاکھ چھ ہزار ایک روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں TS 09 FT 9999 نمبر کیلئے کی اسٹون انفرانے 20.10 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔

a3w
a3w