حیدرآباد

مودی حکومت آتما نر بھر بھارت کے ذریعہ ہمہ گیر ترقی کیلئے پرعزم:بنڈی سنجے

مودی حکومت کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یووا شکتی نئے ہندوستان کا ستون ہے۔ نوجوان، جو ہندوستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، وِکست بھارت۔ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ مودی حکومت میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے عظیم اقدامات کے ساتھ آتما نر بھر بھارت کے ذریعہ ہمہ گیر ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ آج یہاں نیسا سنٹر حیدرآباد میں سی آئی ایس ایف کے زیر اہتمام روزگار میلہ کے 14ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کے نتائج سماج کے آخری فردتک پہنچیں۔

متعلقہ خبریں
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ اداکرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کریں اور وزیر اعظم کے ویژن کو حقیقت میں بدلیں۔مرکزی وزیر نے روزگار میلے کے 14ویں مرحلے کے تحت مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں منتخب348 افراد کو تقررنامے حوالے کئے۔