حیدرآباد
ٹرینڈنگ

افتتاح کے چند دن بعد ہی لولو مال میں لوٹ مار کا واقعہ، ویڈیو وائرل

سوشیل میڈیا پر ایک شخص مزمل نے ٹوئٹ کیا کہ یہ حرکت حیدرآبادی تہذیب کے خلاف ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ حرکت حیدرآبادیوں کی نہیں بلکہ باہر سے آنے والے افراد کی حرکت ہوسکتی ہے۔

حیدرآباد: لولو مال میں ہنگامہ اور لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب شہر کے کوکٹ پلی علاقہ میں 27ستمبر کو لولو مال کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔ لولو مال کا مشاہدہ کرنے کے لئے عوام کا ہجوم لگا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح

ہجوم نے کول ڈرنگ اور کھانے کی اشیاء پر ہلہ بول دیا، کچھ کھایا بھی اور کچھ وہیں پھینک دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مال میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ناکافی ہیں۔ مال کے ذمہ دار بھی ہجوم پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ غذائی اشیاء بھی لوٹ لئے جانے کی اطلاع ہے۔

 اس دوران سوشیل میڈیا پر ایک شخص مزمل نے ٹوئٹ کیا کہ یہ حرکت حیدرآبادی تہذیب کے خلاف ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ حرکت حیدرآبادیوں کی نہیں بلکہ باہر سے آنے والے افراد کی حرکت ہوسکتی ہے۔

a3w
a3w