شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں دی کیرالا اسٹوری ٹیکس فری ہی ہے: وزیر داخلہ

ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ فلم ایسوایشن کے صدر سے عاجزانہ درخواست ہے کہ یہ فلم ٹیکس فری ہے اور اس کا کوئی ٹیکس نہ لے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاست میں ’دی کیرالہ اسٹوری‘ فلم ٹیکس فری ہی ہے۔

متعلقہ خبریں
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ فلم ایسوایشن کے صدر سے عاجزانہ درخواست ہے کہ یہ فلم ٹیکس فری ہے اور اس کا کوئی ٹیکس نہ لے۔ ریاست میں یہ فلم ٹیکس فری ہے اور ٹیکس فری ہی رہے گی۔ کوئی بھی وہم میں نہ رہے۔

دراصل کل کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا ایک مبینہ حکم وائرل ہو گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کو ٹیکس فری کئے جانے کا پرا ناحکم مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ وہم پیدا ہو گیا تھا، لیکن دیر رات محکمہ نے صورت الحال واضح کرتے ہوئے کہا کہ فلم ٹیکس فری ہی ہے۔

a3w
a3w