شمالی بھارت

مودی نہ ہوتے تو رام مندر نا بن پاتا: کانگریس لیڈر

کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ مودی کی قوت ارادی کا نتیجہ ہے کہ اتنے کم وقت میں شاندار رام مندر کی تعمیر ممکن ہوسکی ہے۔ اس لئے مندر تعمیر اور پران پرتشٹھا کے مبارک دن کا سب سے زیادہ کریڈٹ وہ نریندر مودی کو دینا پسند کریں گے۔

ایودھیا: کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود کرشنن نے اتوار کو کہا کہ شری رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر کا پورا کریڈٹ وزیر اعظم نریندرمودی کو دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
آچاریہ پرمود کرشنن کی کانگریس چھوڑنے کی تیاری
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک

کرشنم نے اتوار کو کہا کہ یہ سچھ ہے کہ مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہوئی ہے اور شری جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوا اور پیر کو اس کی پران پرتشٹھا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم نہ ہوتے اور ان کی جگہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ممکنہ طور سے عدالت کا فیصلہ نہ ہوپاتا اور نا ہی جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر ہوپائی

۔یہ مودی کی قوت ارادی کا نتیجہ ہے کہ اتنے کم وقت میں شاندار رام مندر کی تعمیر ممکن ہوسکی ہے۔ اس لئے مندر تعمیر اور پران پرتشٹھا کے مبارک دن کا سب سے زیادہ کریڈٹ وہ نریندر مودی کو دینا پسند کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ رام جنم بھومی تحریک کے دوران کتنی سرکاریں آئیں اور گئیں۔ وشوہندو پریشد، آر ایس ایس، بجرنگ دل، سنت مہاتماؤں کی جدوجہد اور قربانی اس تحریک میں ہےلیکن اگر مودی ملک کے وزیر اعظم نہ ہوتے تو یہ مندر نا بن پاتا۔

قابل ذکر ہے کہ کلک دھام کے پیٹھادھیشور شری رام کرشنم شری رام مندر کی تعمیر کو لے کر بی جے پی حکومت کی تعریف کرتے رہے ہیں ۔ کئی بار اپنے بیباک بیانات سے انہوں نے اپنی ہی پارٹی کانگریس کو کٹگھرے میں کھڑا کیا ہے۔