مودی، فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کریں: اسد اویسی
نتن یا ہو کی حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023 سے فلسطین کے200 سے زائد صحافیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز مرکز کی این ڈی اے حکومت سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ضرور مذمت کرے۔
حیدرآباد (پی ٹی آئی) نتن یا ہو کی حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023 سے فلسطین کے200 سے زائد صحافیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز مرکز کی این ڈی اے حکومت سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ضرور مذمت کرے۔
حیدرآباد کے ایم پی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیل، بیرونی میڈیا کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
7/ اگتوبر 2023 سے نتن یا ہو کی نسل کش حکومت نے زائد از200 فلسطینی صحافیوں کو ہلاک کیا ہے۔ نسل پرست اسرائیلی حکومت، کسی بھی بیرونی میڈیا کو غزہ میں داحلہ کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرے۔ غزہ میں اسرائیلی حملہ میں 5صحافیوں کی ہلاکت پر ہندوستان نے چارشنبہ کے روز اس واقعہ کو صدمہ انگیز قرار دیا اور اس پر گہرے تاسف کا اظہار کیا۔