کھیل

خلیل احمد آئی پی ایل میں تیزترین 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی بولر

دہلی کیپٹلس کو بھلے ہی اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن دہلی ٹیم کے تیز گیند باز خلیل احمد نے آئی پی ایل میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ خلیل احمد آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔

نئی دہلی: دہلی کیاپٹلس کے نوجوان فاسٹ بولر خلیل احمد نے آئی پی ایل میں 50 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔ کل ہوئے مقابلہ میں دہلی کو لکھنو سوپر جوائنٹس کے خلاف شکست ہوئی ہے اور ٹورنامنٹ کا شکست کے ساتھ کیا۔

متعلقہ خبریں
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی

 دہلی کیپٹلس کو بھلے ہی اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن دہلی ٹیم کے تیز گیند باز خلیل احمد نے آئی پی ایل میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ خلیل احمد آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔

 اس خاص مقام کو حاصل کرکے انہوں نے کئی بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دہلی کیپٹلس ٹیم کے تیز گیند باز خلیل احمد نے لکھنو سوپر جوائنٹس کے خلاف اس سیزن کے اپنے پہلے میچ میں 2 وکٹ حاصل کی۔ خلیل نے یہ دو وکٹیں اپنے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر حاصل کیں۔ انہوں نے لیگ کے اپنے 35ویں میچ میں 50 وکٹیں مکمل کی ہیں۔

یہ خاص کامیابی حاصل کرکے خلیل نے کئی سابق کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کے معاملے میں امیت مشرا، موہت شرما، یوزویندر چہل، سندیپ شرما اور آر پی سنگھ جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 آئی پی ایل میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے ہندوستانی بولر میں پہلے مقام پر خلیل احمد ہیں جنہوں نے 35 میاچس میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امیت مشرا ہیں جنہوں نے 37 مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

 موہت شرما فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 39 میاچس میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے 40 میاچس میں یہ سنگ میل عبور کیا جو چوتھے نمبر پر ہیں۔ سابق ہندوستانی بولر آر پی سنگھ نے بھی یہ کارنامہ 40 میاچس  میں انجام دیا جو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

 اس کے علاوہ آئی پی ایل میں مجموعی طورپر کم میاچس میں 50 وکٹ لینے والوں میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پہلے نمبر پر ہیں  جنہوں نے صرف 27 میاچس میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویسٹ انڈیز کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 32 میاچس میں 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

a3w
a3w