کانگریس کی مودی پر تنقید، سیاسی مقصد کا الزام
گوہاٹی میں آج بھارت رتن بھوپن ہزاریکا صدی تقاریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت سے قبل کانگریس نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بھوپن ہزاریکا کے گیتوں کے صحیح معنی سمجھیں۔ اس نے پوچھا کہ صدی تقاریب میں وزیر اعظم کے جانے کا مقصد کیا ہے؟
نئی دہلی (آئی اے این ایس) گوہاٹی میں آج بھارت رتن بھوپن ہزاریکا صدی تقاریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت سے قبل کانگریس نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بھوپن ہزاریکا کے گیتوں کے صحیح معنی سمجھیں۔ اس نے پوچھا کہ صدی تقاریب میں وزیر اعظم کے جانے کا مقصد کیا ہے؟
سینئر کانگریس قائد پون کھیڑا نے آئی اے این ایس سے کہا کہ اگر وزیر اعظم بھوپن ہزاریکا کے ایک گیت کو سمجھ جائیں تو وہ اِس ملک کو سمجھ جائیں گے۔ وہ صرف مہمان خصوصی بننے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنے ہیں۔ اس ملک کی حکمت بھوپن ہزاریکا کے گیتوں میں سنائی دیتی ہے۔
اُس فہم و ادراک کو سنیے۔ مثال کے طور ان کا گیت ”گنگا“ لیجیے۔ وزیر اعظم اگر اس کا ہر ایک لفظ سمجھ جائیں تو وہ ہندوستان کی روح تک پہنچ جائیں گے۔ کانگریس قائد اُدِت راج نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم کا دورہئ گوہاٹی 2026 کے اسمبلی الیکشن کے مد ِ نظر سیاسی محرکہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بھوپن ہزاریکا کے ماننے والوں کی تعداد بہت بڑی ہے۔ وزیر اعظم جب صدی تقاریب میں جائیں گے تو آسامی گلوکار کے کے ماننے والوں پر کچھ تو اثر پڑے گا، ایک ووٹ بینک وجود میں آئے گا اور اصل مقصد یہی ہے۔
VIDEO | Guwahati: PM Modi (@narendramodi) receives a grand welcome to the melodies of legendary singer Dr. Bhupen Hazarika as he attends the event commemorating the 100th birth anniversary of the Bharat Ratna awardee.
— Press Trust of India (@PTI_News) September 13, 2025
(Full video available on PTI Videos -… pic.twitter.com/Z27SrKqr4J
مودی الیکشن سے قبل حلقوں کا دورہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ الیکشن سے ایک سال یا 6 ماہ پہلے اِس کی شروعات کردیتے ہیں۔