تلنگانہ
تلنگانہ: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ
آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث قریب واقع سیتارا فلور مل تک شعلے پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوگیاتھاتاہم پولیس اور فائر فائٹرس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے پٹن چیرو صنعتی علاقہ میں واقع روپا کیمیکل فیکٹری میں اتوار کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ کے بڑے شعلے کثیف دھوئیں کے ساتھ اٹھنے لگے۔
آگ پر قابو پانے کے لئے تین فائر انجنوں کو موقع پر طلب کیا گیا فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں مزدور موجود نہیں تھے، جس سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔
آگ تیزی سے پھیلنے کے باعث قریب واقع سیتارا فلور مل تک شعلے پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوگیاتھاتاہم پولیس اور فائر فائٹرس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی۔
آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپرعلم نہ ہوسکا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کمیکل ری ایکشن کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔