دہلی
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کے عالمی دن مودی شرکت کریں گے
مودی نے کہاکہ یوگا اچھی صحت اور تندرستی کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کے لوگوں کو یکجا کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ عالمی سطح پر مزید مقبول ہوتا رہے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کسابا کوروسی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔
یو این ایچ کیو میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ آپ کی شرکت پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ یوگا اچھی صحت اور تندرستی کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کے لوگوں کو یکجا کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ عالمی سطح پر مزید مقبول ہوتا رہے۔