صحت
کووڈ متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 900 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 900 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 906 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10177 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.70 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2100 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
ری کوری کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 129610 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 870 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔