ایشیاء

بنگلہ دیش کے قومی دن مودی کا محمد یونس کو مکتوب

وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف اڈوائزر محمد یوسف کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور باہمی حساسیت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف اڈوائزر محمد یوسف کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور باہمی حساسیت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی جنگ ِ آزادی ”ایک مشترکہ تاریخ“ ہے۔وزیراعظم مودی نے چہارشنبہ کے روز بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پریہ مکتوب روانہ کیا اور اس بات کو دُہرایا کہ ہندوستان دونوں ملکوں کے مابین شراکت داری کو فروغ دینے کا پابند عہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر آپ کو اور بنگلہ دیش کے عوام کو تہنیت پیش کرتا ہوں۔