کرناٹک

حکومت کرناٹک میسور میں مودی کے قیام کا 80 لاکھ روپے کا بل ادا کرے گی

کرناٹک کے وزیر جنگلات ایشورکھنڈرے نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم نریندرمودی کی میزبانی کا بل ادا کرے گی جو گزشتہ سال پراجکٹ ٹائیگر کے 50 سال کی تکمیل کے موقع پر اپریل میں میسورو آئے تھے۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر جنگلات ایشورکھنڈرے نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم نریندرمودی کی میزبانی کا بل ادا کرے گی جو گزشتہ سال پراجکٹ ٹائیگر کے 50 سال کی تکمیل کے موقع پر اپریل میں میسورو آئے تھے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی 2 گیارنٹی اسکیمات ’انا بھاگیہ‘ اور ’گرہا جیوتی‘ نافذ العمل: سدارامیا
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

یہ بل تقریبا 80 لاکھ روپے کا ہے۔ وزیر کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم اور صدرجمہوریہ جیسے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کی میزبانی کرتی ہے۔

بہرحال گزشتہ سال اپریل میں کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ریاستی حکومت اس پروگرام (پراجکٹ ٹائیگر) کی منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھی کیونکہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ تھا۔

وزیر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پراجکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر میسورو۔ باندوپور کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت مثالی ضابطہ اخلاق نافذ تھا۔

انتخابات کا اعلان ہوچکا تھا لہٰذا یہ ایک خالصتا مرکزی حکومت کا پروگرام تھا۔ ابتدا میں انہوں نے تقریبا تین کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن حقیقی مصارف 6.33 کروڑ روپے ہوئے جس کے نتیجہ میں باقی 3.3 کروڑ روپے کی رقم نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھاریٹی کی جانب سے ادا کی گئی۔

ریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات نے اس وقت انہیں (حکام کو) ایک مکتوب روانہ کیا تھا اور اطلاع دی تھی کہ ہوٹل کا بل (80 لاک روپے)، ریاستی حکومت کی جانب سے ادا کیا جانا چاہئے۔ اسی لئے ہم نے اس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w