مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا خان یونس سے انخلا، رفح پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی

اسرائیلی وزیر دفاع نے خان یونس سے زمینی فوج کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جا رہا ہے تاہم غزہ پٹی میں کہیں اور ہماری فوج موجود رہے گی۔

رام اللہ: اسرائیلی وزیر دفاع نے خان یونس سے زمینی فوج کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جا رہا ہے تاہم غزہ پٹی میں کہیں اور ہماری فوج موجود رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خان یونس سے نکل کر ہماری فوج ری گروپ کرنے کے بعد رفح سمیت غزہ میں نئے مشن کی تیاری کرے گی۔

صیہونی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس سے فوج کے انخلا کے باوجود غزہ پٹی میں فوجی آپریشن اپنے اختتام سے کافی دور ہے، حماس کی القسام بریگیڈز کے خلاف اپنے مقاصد کے حصول تک لڑائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں، صیہونی بربریت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔