امریکہ و کینیڈا

محمود عباس سے مودی کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر اظہارتشویش

وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی قائدین بشمول فلسطینی صدر محمود عباس اور نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی سے علیحدہ بات چیت کی۔

نیویارک: وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی قائدین بشمول فلسطینی صدر محمود عباس اور نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی سے علیحدہ بات چیت کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو ہندوستان کی تائید کا اعادہ کیا۔ وہ امریکہ کے سہ روزہ دورہ کے دوسرے حصہ میں نیویارک آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے حاشیہ پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے پی اولی سے ملاقات بڑی اچھی رہی۔

نیپالی وزیراعظم اپنے اولین بیرونی دورہ میں امریکہ آئے ہوئے ہیں۔ وزارت ِ خارجہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں فلسطینی عوام کو ہندوستان کی تائید کا اعادہ کیا۔

انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر سخت تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان‘ فلسطینی عوام کی مدد جاری رکھے گا۔ مودی نے کویت کے کراؤن پرنس شیخ صباح خالدالصباح سے بھی ملاقات کی۔

a3w
a3w