دہلی

شردھا واکر قتل کی یاد تازہ، خاتون کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے گئے (ویڈیو)

دہلی پولیس کو آج گیتا کالونی میں فلائی اوور کے قریب ایک لاش کے اعضاء ملے۔ شبہ ہے کہ یہ لاش کسی خاتون کی ہوگی۔ یہ واقعہ شردھا واکر قتل کیس سے مماثلت رکھتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کو آج گیتا کالونی میں فلائی اوور کے قریب ایک لاش کے اعضاء ملے۔ شبہ ہے کہ یہ لاش کسی خاتون کی ہوگی۔ یہ واقعہ شردھا واکر قتل کیس سے مماثلت رکھتا ہے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شمالی دہلی کی گیتا کالونی میں پائی گئی لاش کے وحشیانہ طور پر متعدد ٹکڑے کردیے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ کٹے ہوئے اعضاء کے بارے میں ایک فون کال صبح تقریباً 9:15 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے بتایا کہ اس لاش (کے ٹکڑے) جمنا کھدر علاقہ میں ایک فلائی اوور کے قریب دو مختلف مقامات پر پائے گئے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ ایف ایس ایل اور کرائم ٹیمیں جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ بادئ النظر میں مہلوک کی عمر 35 تا 40 سال رہی ہوگی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ہم یہ توثیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا یہ کسی مرد کی لاش کے ٹکڑے ہیں یا خاتون کی۔

ہم مزید کسی ثبوت کے لیے اس علاقہ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ شمالی ڈسٹرکٹ کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ گزشتہ سال آفتاب امین پونا والا نے جس پر اپنی لیو اِن پارٹنر شردھا والکر کے قتل کا الزام ہے، اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس نے شردھا کی لاش کے زائد از 17 ٹکڑے کیے تھے۔ ملزم نے ساکیت کی عدالت میں پولیس کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں اس کا اعتراف کرلیا تھا۔

a3w
a3w