شمالی بھارت

موہن بھاگوت سندھو سماگم سے خطاب کریں گے

بھارتیہ سندھو سبھا کی جانب سے یہاں بھیل دسہرہ میدان میں سندھو سماگم کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں اس برادری سے جڑے اورریاست کے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ مسٹربھاگوت پروگرام میں شرکت کے لیے یہاں پہنچ چکے ہیں۔

بھوپال: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت آج یہاں سندھو سماگم سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

بھارتیہ سندھو سبھا کی جانب سے یہاں بھیل دسہرہ میدان میں سندھو سماگم کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں اس برادری سے جڑے اورریاست کے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ بھاگوت پروگرام میں شرکت کے لیے یہاں پہنچ چکے ہیں۔

اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی جنرل سکریٹری بھگوان داس سبنانی نے بتایاکہ اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں مرد و خواتین حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی مسٹر بھاگوت کے آج کے دورے کے ایک دن بعد ہفتہ کو بھوپال قیام پر ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہر میں اعلیٰ فوجی افسران کی تین روزہ کانفرنس بھی جاری ہے۔ اس کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے آج اور کل متعلقہ تقریب کے مقامات کے گرد روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔