مہاراشٹرا

رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 30سالوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

اورنگ آباد: آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 30سالوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رویہ تشویشناک : امیر شریعت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

دتہ جی بھالے اسمرتی سمیتی کاریالیہ کے افتتاح کے موقع پر آر ایس ایس کے صدر نے کہا کہ جب رام للا کی پران پرتشٹھا ہورہی تھی تو پورا ملک جذبات سے مغلوب تھا۔

بھاگوت نے اپنی تقریر میں کہا کہ لوگوں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ دیا۔ یہ 30سالوں کی جدوجہد کی وجہ سے ہوا۔

رام جنم بھومی پر مندر کی ہماری خواہش 500 سالوں سے تھی۔ لوگ رقم عطیہ کرنے تیار تھے اور جب مندر کا افتتاح ہوا تو پورا ملک جذبات سے مغلوب تھا۔“

سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ کئی لوگوں کی ”تپسیا (جدوجہد) اور ”سمرپن“ (عزم اور جدوجہد)کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔“