دہلی

سچن پائلٹ کوئی نئی پارٹی قائم نہیں کریں گے: کانگریس

کے سی وینو گوپال نے کہا کہ میں افواہوں پر یقین نہیں کرتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس صدر اور راہول گاندھی‘ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ دونوں سے بات چیت کرچکے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے دن اِس افواہ کو خارج کیا کہ اس کے قائد سچن پائلٹ اپنے والد راجیش پائلٹ کی برسی پر 11 جون کو علیحدہ پارٹی کے قیام کا اعلان کرسکتے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی متحد ہے اور وہ راجستھان میں اگلا اسمبلی الیکشن متحدہ لڑے گی۔

متعلقہ خبریں
مودی نے دہلی آگ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میں افواہوں پر یقین نہیں کرتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس صدر اور راہول گاندھی‘ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ دونوں سے بات چیت کرچکے ہیں۔ اس بات چیت کے بعد دونوں کہہ چکے ہیں کہ وہ مل جل کر آگے بڑھیں گے۔

 یہی کانگریس پارٹی کا موقف ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ میری جانکاری کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ان سے ان خبروں کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ سچن پائلٹ نئی پارٹی بنانے والے ہیں۔ وینوگوپال نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سچن پائلٹ سے میری ملاقات ہوچکی ہے اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا کہا کہ وہ پرامید رہے اور افواہوں پر یقین نہ کرے۔ انہوں نے میڈیا سے پوچھا کہ آپ سے کس نے کہا کہ سچن پائلٹ پارٹی بنانے والے ہیں۔ یہ مفروضہ ہے‘ افواہیں ہیں۔ ان پر وشواس نہ کریں۔ پرامید رہیں‘ پریشان نہ ہوں ہم متحدہ الیکشن لڑیں گے۔

 راجستھان کانگریس متحدہ الیکشن لڑے گی۔ خبریں آئی تھیں کہ سچن پائلٹ جن کی اشوک گہلوت کے ساتھ اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے‘ اپنی پارٹی بناسکتے ہیں۔ سچن پائلٹ نے کرپشن کے مسئلہ پر اشوک گہلوت حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور ان سے پچھلی وسندھرا راجے حکومت میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یاترا بھی نکالی تھی اور اشوک گہلوت حکومت کے خلاف ایک روزہ ہڑتال بھی کی تھی۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج راجستھان سکھجندر سنگھ رندھاوا بھی سابق میں اس امکان کو خارج کرچکے ہیں کہ سچن پائلٹ نئی پارٹی بنائیں گے۔

a3w
a3w