تلنگانہ

ریاض میں ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفلِ شعر و ادب کا انعقاد

محفل کے مہمانِ خصوصی ممتاز شاعر جناب ثاقب ہارونی (نیپال) اور معزز شخصیت جناب شیخ مشتاق تھے جن کی شرکت سے محفل کی رونق میں اضافہ ہوا۔ تقریب کا آغاز پرتکلف عشائیے کے بعد حافظ حسن منصور کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محمد نعیم الدین نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

ریاض: ریاض (سعودی عرب) کی تنظیم انڈین فرینڈز سرکل (آئی ایف سی) کے ادبی فورم کے تحت 22 اگست کی شب جناب صادق صاحب کی رہائش گاہ پر ماہانہ محفلِ شعر و ادب منعقد ہوئی۔ اس نشست کی صدارت آئی ایف سی ریاض کے صدر جناب قیوم احمد نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سعید اختر فلاحی نے انجام دیے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

محفل کے مہمانِ خصوصی ممتاز شاعر جناب ثاقب ہارونی (نیپال) اور معزز شخصیت جناب شیخ مشتاق تھے جن کی شرکت سے محفل کی رونق میں اضافہ ہوا۔ تقریب کا آغاز پرتکلف عشائیے کے بعد حافظ حسن منصور کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محمد نعیم الدین نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

فورم کی روایت کے مطابق نشست کا پہلا حصہ نثر پر مبنی تھا، جس میں ریاض تنہا، ضیاء عرشی اور سعید اختر نے اپنی تخلیقات سامعین کے سامنے پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔ اس کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا جو سعید اختر کی خوبصورت نظامت میں آگے بڑھتا رہا۔ شعرائے کرام نے اپنے دلکش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی۔

صدارتی کلمات میں قیوم احمد نے نہ صرف شعرائے کرام کے کلام کو سراہا بلکہ اردو زبان کی ترویج و بقا کے لیے ادبی کاوشوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور ادبی فورم ریاض کی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

تقریباً رات 11 بجے یہ بزم اختتام پذیر ہوئی، جس میں ادبی فورم کے مستقل اراکین کے علاوہ مہمان شعراء نے بھی شرکت کی۔ جن شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو سجایا ان میں نمایاں نام یہ ہیں: اکرم علی اکرمؔ، حسان عارفی، ضیاء عرشی، سعید اختر اعظمی، افتخار راغب، سراج عالم زخمی، ریاض تنہا، مزمل تماپوری، دانش ممتاز، طاہر بلال، سہیل اقبال، جمیل احمد اور ثاقب ہارونی۔

یوں یہ محفل نہ صرف سامعین کے لیے دلنشین ثابت ہوئی بلکہ اصلاحی ادب کے فروغ میں بھی ایک کامیاب قدم قرار دی گئی۔