حیدرآباد
شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کے مزید طیاروں کی منسوخی
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتوار کو54طیاروں کی آمد اور61طیاروں کی روانگی منسوخ کردی گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسافرین کی شدید برہمی انڈیگو کے عملہ پر دیکھی جارہی ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کے مزید طیاروں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتوار کو54طیاروں کی آمد اور61طیاروں کی روانگی منسوخ کردی گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسافرین کی شدید برہمی انڈیگو کے عملہ پر دیکھی جارہی ہے۔
کئی مسافرین کو سردی کے باوجود ایرپورٹ پر انتظارکرتا ہوادیکھاگیا جن کاکہنا ہے کہ ضروری کام کے سلسلہ میں روانگی کیلئے انہوں نے انڈیگو کے ٹکٹس کی بکنگ کروائی تھی تاہم انہیں ذرابرابر بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کواس طرح کی صورتحال کا سامنا کرناپڑے گا۔