دہلی

انڈیا اتحاد نے ملک کو نیا ویژن دیا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا، "میرے ذہن میں ہندوستان کے لوگ تھے، جو اٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنے آئین کے لیے لڑیں گے۔ مجھے یقین تھا اور یہ سچ ثابت ہوا۔ میں ببر شیر کے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

دہلی: لوک سبھا الیکشن کے نتائج 2024 کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیا الائنس نے ملک کو ایک نیا ویژن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس اور کانگریس پارٹی نے یہ الیکشن صرف ایک سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں لڑا تھا بلکہ ہم نے سی بی آئی، ای ڈی اور آدھی عدلیہ کے خلاف جنگ لڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اداروں کو مودی حکومت نے ڈرایا اوردھمکایا ہے۔ یہ بھی کہا کہ یہ لڑائی آئین کو بچانے کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

انہوں نے کہا، "میرے ذہن میں ہندوستان کے لوگ تھے، جو اٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنے آئین کے لیے لڑیں گے۔ مجھے یقین تھا اور یہ سچ ثابت ہوا۔ میں ببر شیر کے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے سب سے پہلے آئین کو بچانے کے لیے سب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام لیڈروں نے اس الیکشن میں دو تین کام کئے۔ سب سے پہلے ہم نے انڈیا الائنس کے دوستوں کا احترام کیا۔ ہم نے جہاں بھی الیکشن لڑا وہ ایک ہو کر لڑے۔ انڈیا اتحاد نے نیا ویژن دیا ہے۔