حیدرآباد

شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی

مرکزی وزیر کانکنی کشن ریڈی نے معدنی شعبہ کے تمام فریقین پر زوردیا کہ وہ متحدہ طورپر کام کریں تاکہ اہم معدنیات میں خودمکتفی ہونے کا موقف حاصل کیاجاسکے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کانکنی کشن ریڈی نے معدنی شعبہ کے تمام فریقین پر زوردیا کہ وہ متحدہ طورپر کام کریں تاکہ اہم معدنیات میں خودمکتفی ہونے کا موقف حاصل کیاجاسکے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز
حلقوں کی حدبندی آئینی عمل: کشن ریڈی

یہ کہتے ہوئے کہ ملک کوئلہ کے شعبہ میں خودمکتفی ہوگیا ہے،مرکزی وزیر نے کہاکہ مزید اصلاحات اور پالیسی فیصلے معدنی کے شعبہ میں آنے والے دنوں میں کئے جائیں گے۔ انہوں نے حیدرآباد میں منرل اکسپلوریشن ہیکاتھان اینڈ کریٹیکل منرلس روڈ شو کا افتتاح انجام دیا۔

وزیرموصوف نے اس موقع پر اہم معدنیات سے متعلق دوسرے اور تیسرے ٹرینچ کے ای ہراج کے ترجیحی بولی دہندگان کوکمپوزٹ پرمیشن لیڑس حوالے کئے۔ انہوں نے نیشنل ڈسٹرکٹ منرل فنڈ پورٹل کے علاوہ تلنگانہ منرل اسپاٹ لائٹس، تلنگانہ جیالوجی اینڈ منرل ریسورس کی رپورٹس کو جاری کیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے تمام شعبہ جات بشمول معدنیات کی شفاف طریقہ سے ترقی کے لئے بیشتر اقدامات کئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں ملک کو خودمکتفی ہونے میں معدنیات کے شعبہ نے اہم رول ادا کیا ہے۔

پہلی مرتبہ پرائیوٹ اداروں کی معدنیات کی کھوج میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ جی ایس آئی ڈاٹا کو ڈیجٹلائز کرتے ہوئے تمام کے لئے مفت دستیاب کروایا گیا ہے۔ قبل ازیں بہار کے نائب وزیراعلی وی کے سنہا، جوائنٹ سکریٹری کانکنی ڈاکٹر وینا کماری اور ڈائرکٹر جنرل جی ایس آئی جناردھن پرساد نے بھی خطاب کیا۔

a3w
a3w