شمالی بھارت

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش، 29 افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی۔ کم ازکم 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں 9 افراد ایک مندر کے ملبہ تلے دب گئے۔ اہم سڑکوں پر مٹے کے تودے گرپڑے۔ مکانات ڈھیر ہوگئے۔

شملہ: ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی۔ کم ازکم 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں 9 افراد ایک مندر کے ملبہ تلے دب گئے۔ اہم سڑکوں پر مٹے کے تودے گرپڑے۔ مکانات ڈھیر ہوگئے۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مندر میں اسٹیج منہدم، ایک عورت ہلاک

شملہ کے شیومندر میں جہاں ساون میں بھکتوں کی بھیڑ ہوتی ہے‘ مزید 15 افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ملبہ سے 9 نعشیں نکالی گئیں۔

ریاست میں آج تمام اسکول اور کالجس بند رہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے بموجب ریاست میں 752 سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

ضلع سولن میں اتوار کی رات بادل پھٹنے سے ایک خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوئے۔ 2 مکانات بہہ گئے۔ 6 افراد کو بچالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شملہ آدتیہ نیگی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سمرہل اور فاگلی علاقوں میں زمین کھسکنے سے کئی افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہماچل پردیش میں اتوار سے تیز بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے لئے ایلّو وارننگ جاری کی ہے۔