شمالی بھارت

راجستھان میں 12ہزار سے زیادہ افراد نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالے

راجستھان میں آئندہ 25نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات میں پہلی بار گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت کی شروعات کے پہلے دن 12 ہزار سے زیادہ بزرگ اور معذور ووٹروں نے گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

جے پور: راجستھان میں آئندہ 25نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات میں پہلی بار گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت کی شروعات کے پہلے دن 12 ہزار سے زیادہ بزرگ اور معذور ووٹروں نے گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی قائد سوریہ کانتا ویاس سے اشوک گہلوت کی حیرت انگیز ملاقات

راجستھان کے 26 اضلاع میں منگل سے ہوم ووٹنگ کی سہولت شروع ہوئی اور اس کے پہلے دن 80 سال سے زیادہ عمر کے 12 ہزار 342 ووٹروں اور 40 فیصد سے زیادہ معذوری والے ووٹروں نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ ریاست میں ہوم ووٹنگ کے پہلے دن 9687 بزرگ اور 2655 معذور ووٹروں نے گھر بیٹھے ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ 62 ہزار 927 اہل ووٹرز نے ہوم ووٹنگ کی سہولت کے لیے متبادل کے طور پر درخواست دی ہے۔

خصوصی پولنگ ٹیمیں ایسے ووٹرز کے گھر جا کر مکمل رازداری کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈلوارہی ہیں۔ 19 نومبر تک پوسٹل بیلٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ووٹنگ کی جائے گی۔