حیدرآباد
حیدرآباد: سافٹ ویئر انجینئر نے بیوی کے مردہ ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی
شہرحیدرآباد کے راجندر نگر کی بھوانی کالونی، بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کمارا سوامی نے اپنی بیوی ماؤنیکا پر حملہ کے بعد یہ سمجھ کر کہ وہ ہلاک ہوچکی ہے، خوف کے مارے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندر نگر کی بھوانی کالونی، بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کمارا سوامی نے اپنی بیوی ماؤنیکا پر حملہ کے بعد یہ سمجھ کر کہ وہ ہلاک ہوچکی ہے، خوف کے مارے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق کمارا سوامی اور ماؤنیکا کا تعلق آندھرا پردیش کے نیلور سے ہے اور ان کی شادی کو ایک سال ہوا ہے۔ دونوں شوہر بیوی کے درمیان ایک کنگن کی گمشدگی پر جھگڑا ہوا جس دوران کمارا سوامی نے برہمی میں آکر بیوی کو تھپڑ مارا۔ تھپڑ لگنے کے بعد ماؤنیکا بے ہوش ہو گئی۔
انسپکٹر کاسٹرو کے مطابق، کمارا سوامی کو محسوس ہوا کہ اس کے تھپڑ سے بیوی مر گئی ہے، اور قانونی نتائج سے خوفزدہ ہوکر اس نے گھر میں پھانسی لگا لی۔
پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔