ووٹنگ مشین اسٹرانگ روم منتقل، سخت سیکوریٹی نظم
ووٹوں کی گنتی مراکز اور اسٹرانگ رومس کے اطراف 500میٹر کے حدود میں احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ144 نافذ کردیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں 33اضلاع کے119 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کے لئے49 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے عبد 3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ای وی ایمس کو اسٹرانگ رومس منتقل کردیا گیا جہاں تین شفٹوں میں پولیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
ووٹوں کی گنتی مراکز اور اسٹرانگ رومس کے اطراف 500میٹر کے حدود میں احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ144 نافذ کردیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں 33اضلاع کے119 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کے لئے49 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
کمرم بھیم آصف آباد میں حلقہ اسمبلی سرپور اور آصف آباد منچریال میں چنور، بیلم پلی اور منچریال، عادل آباد میں عادل آباد اور بوتھ نرمل میں خانہ پور، نرمل، مدھول، نظام آباد میں آر مور،بودھن، بانسواڑہ، نظام آباد (اربن) نظام آباد(رورل)، بلکنڈہ، کاماریڈی میں جکل، یلا ریڈی، کاماریڈی، جگتیال میں کورٹلہ، جگتیال اور دھرم پوری، پداپلی میں راما گنڈم،
منتھنی اور پداپلی، کریم نگر میں کریم نگر، چپہ نڈی، ماتا کنڈور اور حضور آباد، راجنا سرسلہ میں ویملو واڑہ اور سرسلہ، سنگاریڈی میں نارائن کھیڑ، اندول، ظہیر آباد، سنگاریڈی اور پٹن چیرو، میدک میں میدک اور نرسا پور، سدی پیٹ میں حسنا آباد، سدی پیٹ، دوباک اور گجویل، رنگاریڈی میں ابراہیم پٹنم، لال بہادر نگر، مہیشورم،
راجندر نگر سیر ی لنگم پلی،چیوڑلہ، کلوا کرتی اور شادنگر، وقار آباد میں پرگی، وقار آباد، تانڈور اور کوڑنگل، میڑچل ملکاجگری میں ملکاجگری میڑچل، قطب اللہ پور، کوکٹ پلی اور اُپل، حیدرآباد میں مشیر آباد، ملک پیٹ، عنبر پیٹ، خیریت آباد، جوبلی ہلز،
صنعت نگر، نامپلی، کاروان، گوشہ محل، چارمینار، چندرائن گٹہ،یاقوت پورہ، بہادر پورہ، سکندرآباد، اورسکندرآباد کنٹونمنٹ، نارائن پیٹ میں نارائن پیٹ اور مکتھل، محبوب نگر میں محبوب نگر، جڑ چرلہ اور دیور کدرا، ناگر کرنول میں ناگر کرنول، اچم پیٹ اور کولا پور، ونپرتی میں ونپرتی، گدوال میں گدوال، عالم پور، نلگنڈہ میں دیور کونڈا،
ناگر جنا ساگر، مریال گوڑہ، نلگنڈہ، منگو اور نکریکل، سوریا پیٹ، میں حضور نگر، کوداڑ، سوریا پیٹ اور تنگا ترتی، بھونگیر میں بھونگیر اور آلیر، جنگاؤں میں جنگاؤں، اسٹیشن گھن پور اور پالا کرتی، محبوب آباد میں ڈورنکل اور محبوب آباد، ورنگل میں نرسم پیٹ،
ورنگل ایسٹ، وردھنا پیٹ ہمکنڈہ میں پرکال اور ورنگل ویسٹ، بھوپال پلی میں بھوپالا پلی، ملگ، کوتہ کوڑم، یلندو، کوتہ گوڑم، اشور او پیٹ اور بھدراچلم اور کھمم میں کھمم، پالیر اور مدھیرا اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔