تلنگانہ

آر ٹی سی کے 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد نہ ملنے سے شدید مشکلات سے دوچار:کویتا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندان پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں کویتہ نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ برسوں تک آر ٹی سی کی ترقی کے لیے محنت کرتے رہے، آج انہیں حکومت کی بے حسی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر ورکن کونسل کویتا نے تلنگانہ کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ "اندرماں راج” میں آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں 

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندان پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں کویتہ نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ برسوں تک آر ٹی سی کی ترقی کے لیے محنت کرتے رہے، آج انہیں حکومت کی بے حسی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت آر ٹی سی کو منافع بخش ادارہ قرار دے رہی ہے لیکن اسی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے جائز فوائد سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سابق ملازمین مسلسل پنشن اور بقایا جات کے لیے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن انہیں نہ تو واضح جواب مل رہا ہے اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن دی جا رہی ہے کہ ان کے بقایاجات کب ادا کیے جائیں گے۔

کویتا نے کہا کہ اب یہ ملازمین ہر پیر کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جو کانگریس حکومت کی لاپرواہی اور بے رخی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنشن کے بغیر ملازمت شروع کرنے والے ڈرائیورس، کنڈکٹرس اور دیگر عملے کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ فوائد فراہم کرے اور پنشن کو فوری طور پر منظور کیا جائے تاکہ ان کی زندگی کو راحت مل سکے۔+