’سائیکل پر ماں کی جدوجہد نے سب کو اشکبار کر دیا‘ (ویڈیو)
اب تک اس ویڈیو کو 70 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین اپنی رائے کمنٹ باکس میں درج کر چکے ہیں۔ ہر کوئی ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ ماں کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں، وہی اصل ہیرو ہے۔
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ماں کو اپنی سائیکل پر دو بچوں کو بٹھاکر اسکول لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر نہ صرف دل کو چیرنے والا ہے بلکہ ہر کسی کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ ماں کی قربانی اور اس کا پیار دنیا میں سب سے انمول ہے۔
ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح شدید دھوپ اور مشکلات کے باوجود ایک ماں اپنے ننھے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے اسکول لے جا رہی ہے تاکہ کل وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور بہتر مستقبل بنا سکیں۔
ماں کی قربانی اور محبت کی کوئی تعریف مقرر نہیں کی جا سکتی۔ دنیا کا سب سے نرم دل انسان ماں ہی ہوتی ہے۔ اس کا پیار اس کی جدوجہد بے مثال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’’دنیا کی سب سے بڑی مجاہدہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ نہ صرف انسانوں میں بلکہ حیوانات میں بھی ماں کی قربانی اور پیار کی مثال نہیں ملتی۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ کئی صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ماں کا کوئی جواب نہیں‘‘۔ ایک صارف نے کہا، ’’ماں کو سمجھنے کے لئے اس جیسا دل ہونا چاہیے‘‘۔ ایک اور نے لکھا، ’’دنیا کی سب سے بڑی جنگجو ماں ہی ہے‘‘۔ کچھ نے ماں کی عظمت بیان کرتے ہوئے سرخ دل (Red Heart) کے ایموجی شیئر کئے تو کئی نے روتے ہوئے ایموجی بھی پوسٹ کئے۔
اب تک اس ویڈیو کو 70 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین اپنی رائے کمنٹ باکس میں درج کر چکے ہیں۔ ہر کوئی ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ ماں کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں، وہی اصل ہیرو ہے۔