ہندوؤں کے خلاف نفرت انگیز جرائم پر لندن اسمبلی میں تحریک پیش
لندن اسمبلی کے ایک ہندوستانی نژاد برطانوی رکن نے جاریہ ہفتہ ایک تحریک پیش کی اور میٹروپولیٹن پولیس سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی مناسبت سے نفرت انگیز جرائم کی تفصیلات شامل کرے تاکہ مخالف ہندو نفرت کے بڑھتے واقعات سے نمٹا جاسکے۔

لندن: لندن اسمبلی کے ایک ہندوستانی نژاد برطانوی رکن نے جاریہ ہفتہ ایک تحریک پیش کی اور میٹروپولیٹن پولیس سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی مناسبت سے نفرت انگیز جرائم کی تفصیلات شامل کرے تاکہ مخالف ہندو نفرت کے بڑھتے واقعات سے نمٹا جاسکے۔
روپیش ہیرانی نے ہندوفوبیا کے واقعات کو اجاگر کرنے میئر آف لندن کے زیرانتظام لندن اتھاریٹی کے ایک حصہ کے طورپر اسمبلی سے خطاب کیا۔
انہوں نے جمعرات کے روز یہ تحریک پیش کی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ میٹروپولیٹن پولیس مقامی ہندو برادری کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے والے نفرت انگیز جرائم کے بارے میں اطلاعات دینے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
ہیرانی نے کہا کہ لندن اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں ہندوفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ہماری برادری کو نفرت انگیز جرائم میں پریشان کن اضافہ دیکھنا پڑا ہے۔