تلنگانہ
موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ دو نوجوان ہلاک
پولیس نے مہلوکین کی شناخت 33 سالہ سریجن، ساکن منجولاپور اور 34 سالہ پراپل، ساکن نٹراج نگر کے طور پر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار توازن کھو بیٹھا اور گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ٹاؤن میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثہ میں دو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی موٹر سائیکل گولڈن فنکشن ہال کے قریب سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔
پولیس نے مہلوکین کی شناخت 33 سالہ سریجن، ساکن منجولاپور اور 34 سالہ پراپل، ساکن نٹراج نگر کے طور پر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار توازن کھو بیٹھا اور گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی زوردار تھی کہ دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔