دہلیانٹرٹینمنٹ

2025 آدھا ابھی باقی ہے۔ ایک ریپ، جو بن گیا سال کی سچائی کا آئینہ (ویڈیو)

سال 2025 ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن پہلے چھ مہینوں میں دنیا اور خاص طور پر ہندوستان میں اتنے واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ عام آدمی کے ذہن و دل پر ان کے گہرے نقوش ثبت ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ریپ (Rap) ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا عنوان ہے — "2025 آدھا ابھی باقی ہے"۔

نئی دہلی: سال 2025 ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن پہلے چھ مہینوں میں دنیا اور خاص طور پر ہندوستان میں اتنے واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ عام آدمی کے ذہن و دل پر ان کے گہرے نقوش ثبت ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ریپ (Rap) ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا عنوان ہے — "2025 آدھا ابھی باقی ہے”۔ اس ریپ (Rap) نے ہر اس شخص کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جو 2025 کے واقعات کو قریب سے محسوس کر چکا ہے۔

یہ ریپ (Rap) صرف ایک گانا نہیں بلکہ سال کی اب تک کی سچائیوں کا نوحہ ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین "ریئلٹی چیک” کا نام دے رہے ہیں۔

اس متاثرکن ریپ (Rap) کو لکھا ہے انسٹاگرام پر موجود معروف شاعر و ریپر @garamkalakar نے، جبکہ اسے @manan.2301 کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔ کچھ ہی دنوں میں اس ریل نے دھوم مچا دی —

4 کروڑ سے زیادہ ویوز

31 لاکھ سے زائد لائکس

12 ہزار سے زیادہ تبصرے

یہ ریپ 2025 کے ان تمام واقعات کو منظوم انداز میں بیان کرتا ہے، جنہوں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان میں درج ذیل واقعات شامل ہیں:

پہلگام دہشت گرد حملہ (22 اپریل 2025)

سونم-راجا رگھوونشی قتل کیس

میرٹھ ڈرم مرڈر کیس

RCB کی تاریخ ساز جیت (آئی پی ایل 2025)

لارنس بمقابلہ ایمی وے ریپ کلش

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ

آپریشن سندور – پاکستان کے خلاف ہندوستانی کی جوابی کارروائی

مذہبی کشیدگی، فسادات اور سماجی بےچینیاں

ریپ (Rap) کی سب سے زور دار لائن جو ہر دل پر نقش ہو گئی:

"2025 آدھا ابھی باقی ہے، بس کر خدا، اتنا ابھی کافی ہے!”

لوگوں کا ردعمل — “یہ ریپ نہیں، حقیقت ہے”
کئی صارفین نے لکھا:

“پہلی بار کسی ریپ (Rap) نے آنکھوں میں آنسو اور جسم پر رونگٹے لا دیے۔”
“یہ صرف فن نہیں، جذبات اور سچائیوں کا خالص امتزاج ہے۔”
“یہ ریپ (Rap)گانا نہیں، ہمارے گزرے چھ مہینوں کی رپورٹ ہے۔”

یہ ریپ صرف سننے کے لیے نہیں، محسوس کرنے کے لیے ہے۔ ہر لائن کے پیچھے ایک واقعہ، ایک دکھ، اور ایک آواز ہے جو قوم کے دل سے نکل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلپلی میں بڑے پیمانے پر مسمار کرنے کی مہم کا منصوبہ: FTL زون کے اندر 100 سے زیادہ غیر قانونی مکانات نشان زد!