دہلی

ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین ای ڈی کے اقدامات کے خلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ قبل ازیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر کوئی بھی راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔

رانچی / نئی دہلی: سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین ای ڈی کے اقدامات کے خلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ قبل ازیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر کوئی بھی راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

چیف منسٹر جھارکھنڈ کی جانب سے خصوصی درخواست داخل کی گئی ہے اور سپریم کورٹ جمعہ کے روز اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ہیمنت سورین نے اسی معاملہ میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں داخل کی گئی اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی ہے۔ سابق چیف منسٹر کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کو جمعرات کے روز بتایا کہ سپریم کورٹ میں ایک ایس ایل پی (خصوصی درخواست) داخل کی گئی ہے اسی لئے وہ ہائی کورٹ سے کیس واپس لینا چاہتے ہیں۔

ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس انوبھا راوت چودھری نے ہیمنت سورین کی درخواست کی سماعت کی۔ بنچ نے کہا کہ آپ نے مدعی علیہہ (ای ڈی) کو اس کیس کے بارے میں اطلاع نہیں دی اور نہ کوئی نوٹس دی گئی ہے۔

ایسی صورت میں اس درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔ تیز رفتار واقعات کے دن ہیمنت سورین نے چہارشنبہ کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ مبینہ اراضی اسکام سے متعلق ایک منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

ای ڈی نے جو دوپہر سے رانچی میں ہیمنت سورین کی قیام گاہ پر ان سے پوچھ تاچھ کررہی تھی‘ انہیں اطلاع دی کہ وہ انہیں گرفتار کررہی ہے کیونکہ ایجنسی ان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہے۔

a3w
a3w