کرناٹک

چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی

چیف منسٹر کے عہدہ پر کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی شیوا گنگا بسواراج نے پیر کے دن کہاکہ ڈپٹی چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار کو چیف منسٹر بنناچاہئے۔

بلاری (کرناٹک): چیف منسٹر کے عہدہ پر کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی شیوا گنگا بسواراج نے پیر کے دن کہاکہ ڈپٹی چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار کو چیف منسٹر بنناچاہئے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا

کوتور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ شیو کمار نے پارٹی کو صفر سے بنایا ہے۔ انہیں چیف منسٹر بننا چاہئے۔ کانگریس پارٹی کی جیت اور عام انتخابات میں 9 نشستوں کے حصول کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔ 2019 میں کانگریس میں لوک سبھا کی ایک صرف ایک نشست جیتی تھی۔

شیو کمار کا چیف منسٹر بنناطے ہے ۔ ان کے چیف منسٹر بنتے ہی 12 ڈپٹی چیف منسٹرس مقرر ہوسکتے ہیں۔ بسواراج نے کہاکہ کانگریس کی روایت رہی ہے کہ صدر کرناٹک پردیش کانگریس چیف منسٹر بنتا ہے تاہم اسمبلی الیکشن کے بعد ہائی کمانڈ نے کسی وجہ سے سدارامیا کو چیف منسٹر بنادیا۔

بسواراج نے کہاکہ شیوکمار نے بحیثیت صدر پردیش کانگریس گرام پنچایت کی سطح سے پارٹی کو مستحکم کیا۔ وزیر کے این راجنا کے اس مطالبہ پر کہ مزید ڈپٹی چیف منسٹرس بنائے جانے چاہیں۔ بسواراج نے کہاکہ اس سے دلچسپی رکھنے والوں کو ہائی کمانڈ سے بات چیت کرنی چاہئے۔

راجنا جیسے سینئر قائدین کو ہم جیسے جونیر قائدین کے لیے مثال بننا چاہئے۔ شیو کمار کی وارننگ کے باوجود وہ بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔ بی جے پی پچھلے دروازہ سے برسر اقتدار آنے کے لیے پروپگینڈہ کررہی ہے۔ اسے جاگتی آنکھوں سے اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دیناچاہئے۔

کانگریس اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی۔ چیف منسٹر کے عہدہ اور مزید ڈپٹی چیف منسٹرس بنائے جانے کے سوال پر چیف منسٹر سدارامیا نے بنگلور میں کہاکہ یہ سب کے سامنے بحث کرنے کامعاملہ نہیں ہے۔ ہم ہائی کمانڈ کے فیصلہ کے تابع ہیں۔

a3w
a3w