حیدرآباد

جناب اعجاز محی الدین وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

جناب اعجاز محی الدین، گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں (چارمینار زون)، ہفتہ، 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔

حیدرآباد: جناب اعجاز محی الدین، گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں (چارمینار زون)، ہفتہ، 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

وہ جناب احمد محی الدین صاحب مرحوم کے فرزند ہیں، جو اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ جونئیر کالج کوہیر تھے۔ جناب اعجاز محی الدین کا پہلا تقرر گورنمنٹ ہائی اسکول میسرم میں ہوا تھا۔

بعد ازاں، انہوں نے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول حسینی علم، گورنمنٹ ہائی اسکول دریچہ ماتا، اور گورنمنٹ ہائی اسکول عمدہ بازار میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مارچ 1977ء میں گورنمنٹ جونئیر کالج کوہیر (ضلع سنگاریڈی) سے ایس ایس سی امتحان کامیاب کیا تھا۔

وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے موقع پر اسکول کے اساتذہ، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون جناب آئی نہرو بابو، دیگر اساتذہ اور مختلف اساتذہ کی انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور گلپوشی کی۔

a3w
a3w