تلنگانہ

انتخابات سے غیر متعلق ضبط شدہ رقومات کی متعلقین کو واپسی کی ہدایت

ڈپٹی الیکشن کمشنر آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس پر تلنگانہ کے اسمبلی انتظامات کے ضمن میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے سینئر ڈپٹی  کمشنر الیکشن کمیشن آف انڈیا نتیش کمار ویاس اور ڈائرکٹر الیکشن اخراجات پنکج سریواستو کو بتایا کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے ضمن میں تمام انتظامات کو موثر بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

ڈپٹی الیکشن کمشنر آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس پر تلنگانہ کے اسمبلی انتظامات کے ضمن میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ کے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس‘ سی ای او تلنگانہ‘ ایڈیشنل و جوائنٹ سی ای او موجود تھے۔ نتیش کمار نے ریٹرننگ آفس میں پرچہ نامزدگیوں کے حلف ناموں کی جانچ‘ اعتراضات اور دعوے‘ پوسٹل بیالٹ‘ پولنگ سنٹرس‘ ڈسٹریبیوشن رسپشن سنٹرس‘ سرولنس‘ ضبط شدہ رقومات کی واپسی اور 3 نومبر سے امکانی پرچہ نامزدگیوں کے انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ گریوینس کمیٹی‘ شراب کی ضبطی اور ای وی ایم مشینوں کی ازسر نو جانچ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز نے سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر کو بتایا کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں تلاشی مہم کے لئے 105 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جو تلاشی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ غیر قانونی رقومات‘ زیورات‘ شراب‘ گانجہ ودیگر منشیات کی منتقلی کے خلاف مہم چلاتے ہوئے انہیں ضبط کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بتایا ہے کہ ضبط شدہ نقد رقم جس کا انتخابات سے تعلق نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ گریوینس کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کے بعد متاثرہ افراد کو واپس کئے جارہے ہیں۔ اس طرح 128 کیسس کے 99 کیسس کو حل کردیا گیا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد ضبط رقم کے 12 کیسس کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر پنکج سریواستو نے عہدیدار کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ گریوینس کمیٹیاں تشکیل دیں جو غیر سیاسی ضبط شدہ رقومات کو تحقیقات کے بعد انہیں فوری واپس کردیں تاکہ عوام کو مشکلات پیش نہ آسکے۔ انہوں نے 3 نومبر پرچہ نامزدگیوں کو شفاف بنانے کی ہدایت دی۔

امن وضبط کا مسئلہ پیدا کرنے والے کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ امیدواروں کے حلف ناموں کو اچھی طرح جانچ پڑتال کریں۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسرس کے دفاتر میں سی سی کیمروں کی تنصیب کرنے اور ڈپٹی الیکشن آفیسر کو مانیٹر کرنے کی ہدایت دی۔

سینئر الیکشن آفیسر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریٹرننگ آفسوں کے باہر صحیح وقت بتانے والی گھڑیاں نصب کریں۔ تاکہ آفس آنے والوں کو صحیح وقت معلوم ہوسکے۔ کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے ریٹرننگ آفسوں میں لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کے لئے پولیس نوڈل آفیسر کے تعینات کی ہدایت دی۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ آفسوں میں بھی سی سی ٹی وی‘ ویڈیو گرافی کے علاوہ وال کلاک کی 31 اکتوبر کو  ہی نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمشنر نے ای وی ایم مشینوں کو پولیس کی سخت سیکوریٹی میں متعلقہ حلقوں میں رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ پولنگ آفیسرس اور اسٹاف کو موثر رائے دہی کے انتظامات کے لئے تین مرتبہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق رائے دہندوں میں گھر گھر ووٹر سلپ کی تقسیم اور 80 سال کی عمر کے بزرگ افراد کو ووٹ کے استعمال کے فارم 12D کی طباعت اور تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ‘ ایڈیشنل کمشنر وکرم سنگھ مان‘ ڈسٹرکٹ کلکٹر انودیپ دریشٹی ودیگر عہدیدار موجود تھے۔

a3w
a3w