تلنگانہ

تلنگانہ ایمسیٹ اعلامیہ کی اجرائی کے لئے تاریخ کا اعلان

ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی کورسس میں داخلوں کیلئے ایمسٹ ٹسٹ 2023 کا اعلامیہ28 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ 3 مارچ سے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی کورسس میں داخلوں کیلئے ایمسٹ ٹسٹ 2023 کا اعلامیہ28 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ 3 مارچ سے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا۔10 /اپریل تک بغیر کسی جرمانہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایڈ سیٹ کے نتائج جاری
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
نیٹ اور ایمسٹ کی مختصر مدتی کوچنگ
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے آج ایمسٹ2023 کا شیڈول جاری کیا ہے۔7 تا11مئی ایمسٹ امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔7 تا9 مئی انجینئرنگ اسٹریم،10 اور11مئی کو فارمیسی اور اگریکلچر اسٹریم کیلئے ٹسٹ منعقد کئے جائیں گے۔

شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر لمبادری نے کہا کہ28 فروری کو اعلامیہ کی اجرائی،3مارچ سے آن لائن طریقہ سے درخواستوں کے ادخال کا آغاز،10 اپریل درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ رہے گی۔15 اپریل تک250 روپے جرمانہ کے ساتھ،20/ اپریل تک1000روپے جرمانہ کے ساتھ 25/ اپریل تک2500 روپے جرمانہ کے ساتھ،2مئی تک5000روپے جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

درخواست داخل کرنے کیلئے1100 روپے فیس مقرر کی گئی، ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی طلبا کیلئے600 روپے فیس رہے گی۔30 اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے جبکہ7تا11مئی ایمسٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

دوسری طرف تعلیمی سال2023-24 میں انجینئرنگ اور فارما کے پوسٹ گریجویشن کورسس میں داخلوں کے لئے پی جی ای سی ای ٹی۔2023 کیلئے بھی پروفیسر لمبادری نے شیڈول جاری کیا۔ پی جی ای سی ای ٹی کے لئے28 فروری کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔3مارچ تا30/ اپریل تک آن لائن طور پر درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

29 مئی تا یکم جون امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق28 فروری کو اعلامیہ کی اجرائی ہوگی۔3مارچ سے درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا۔30اپریل بغیر جرمانہ کے درخواست داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ رہے گی۔5مئی تک250 روپے جرمانہ،10مئی تک1000 روپے جرمانہ،15مئی تک2500 روپے جرمانہ 24 مئی تک5000 روپے جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

درخواست داخل کرنے 1100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی طلباء کیلئے600 روپے فیس رہے گی۔21مئی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے اور29مئی تا یکم جون اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

a3w
a3w