حیدرآباد

محترمہ آمنہ فاطمہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

محترمہ آمنہ فاطمہ، گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گریڈ 2، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ (چارمینار منڈل)، نے 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں۔

حیدرآباد: محترمہ آمنہ فاطمہ، گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گریڈ 2، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ (چارمینار منڈل)، نے 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں۔ محترمہ آمنہ فاطمہ بنت جناب الحاج غلام مصطفیٰ صاحب مرحوم، پروپرائٹر قباء میڈیکل ہال تالاب کٹہ، اور زوجہ جناب الحاج سید مصطفیٰ حسین ہیں۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

محترمہ آمنہ فاطمہ کا پہلا تقرر 14 جون 1989ء کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فرسٹ لانسرس پر عمل میں آیا تھا۔ بعد ازاں، انہیں ایس اے پروموشن پر اگست 1998ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول اعظم پورہ منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ جولائی 2009ء سے، وہ گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفا اور پھر گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔

محترمہ آمنہ فاطمہ کی وظیفہ پر سبکدوشی کے موقع پر، اسکول اسٹاف، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون جناب آئی نہرو بابو، اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

a3w
a3w