اسرائیل میں ہزاروں مظاہرین جمہوریت کے حق میں کر رہے ہیں مارچ
یروشلم کا داخلی راستہ بند کر دیا گیا ہے اور پولیس علاقے کے ارد گرد ڈیوٹی پر مامور ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس طرح کے بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ ملک کے لیے حیرت انگیزہے۔
یروشلم: اسرائیل میں حکومت کی عدالتی اصلاحات کے خلاف یروشلم میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ہزاروں مظاہرین ’’ڈیموکریسی مارچ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر شامل ہوئے۔
ایک مقامی رپورٹر نے ہفتے کے روز کہا ’’ کارکنوں کا ایک گروپ متنازع عدالتی اصلاحاتی بل کو اپنانے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کورڈس برج (اسٹرنگس برج) سے لے کر نیسٹ تک مظاہرہ کر رہا ہے۔‘‘
نامہ نگار کے مطابق یروشلم کا داخلی راستہ بند کر دیا گیا ہے اور پولیس علاقے کے ارد گرد ڈیوٹی پر مامور ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس طرح کے بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ ملک کے لیے حیرت انگیزہے۔
احتجاج کے منتظمین نے ہفتے کے روز اسرائیل بھر میں 150 مقامات پر مظاہروں کا اعلان کیا۔ تل ابیب کے وسط میں کپلان اسٹریٹ پر ہزاروں مظاہرین پر مشتمل ایک عوامی ریلی ہونے کی امید ہے۔ عدالتی اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں مسلسل 29 ہفتوں سے احتجاج ہورہا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے جمعرات کو اصلاحات کے ایک اہم حصوں میں سے ایک کو دوسری اور تیسری ریڈنگ کے لیے منظوری دے دی۔ یہ بل سپریم کورٹ کے حکومتی فیصلوں کو غیر آئینی قرار دینے کے اختیار کو محدود کرتا ہے۔ اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو حکومت کو اپنے فیصلوں کی تشہیر اور عہدیداروں کے انتخاب کا زیادہ اختیار حاصل ہو گا۔