محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محترمہ آسیہ ریشماں کا پہلا تقرر 12 دسمبر 1991 کو گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری اسکول پنجہ گٹہ 2 (امیر پیٹ منڈل) پر ہوا تھا۔
حیدرآباد: محترمہ آسیہ ریشماں ایس اے انگلش، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گاندھی بھون (نامپلی منڈل)، جو کہ جناب محمد وحید الدین صاحب مرحوم (ریٹائرڈ یو ڈی سی، محکمہ برقی) کی دختر اور جناب محمد عبدالرؤف صاحب (ریٹائرڈ ٹی ٹی آئی، تلنگانہ آر ٹی سی) کی اہلیہ ہیں، آج 31 اکتوبر 2024 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔
محترمہ آسیہ ریشماں کا پہلا تقرر 12 دسمبر 1991 کو گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری اسکول پنجہ گٹہ 2 (امیر پیٹ منڈل) پر ہوا تھا۔ بعد میں انہوں نے مہاتما گاندھی میموریل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نامپلی پر بھی خدمات انجام دیں۔
محترمہ آسیہ نے نیو پروگریسیو ہائی اسکول کاچی گوڑہ سے 1979 میں ایس ایس سی اور گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز نامپلی سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد دیگر کالجوں سے مزید تعلیم مکمل کی۔
ان کی سبکدوشی کے موقع پر ڈپٹی ای او نامپلی زون جناب ایم وینکٹیشورولو، ہیڈ ماسٹر جناب لطیف محمد خان، اسکول اسٹاف اور ایس ٹی یو ٹی ایس قائدین محمد افتخار الدین (صدر ضلع حیدرآباد)، سید وحید اللہ حسینی، اکبر علی قریشی، محمد کمال احمد، محمد شفیع الدین ظفر، محمد علی، محمد منور علی (گورنمنٹ ہائی اسکول مقطعہ مدار)، این اشوک (پی آر ٹی یو)، محمد حُسام الدین ریاض اور دیگر اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔