تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی ضمانتیں، فارم داخل کرنے کے دوران ضعیف شخص کی موت

تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی 6ضمانتوں کے سلسلہ میں فارم داخل کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی 6ضمانتوں کے سلسلہ میں فارم داخل کرنے کے دوران ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس شخص کی شناخت ضلع میدک کے کاغذ مدور گاؤں کے رہنے والے58سالہ کے لکشمیا کے طورپر کی گئی ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ عوامی حکمرانی پروگرام کے موقع پر فارم داخل کرنے کے دوران یہ ضعیف شخص اچانک گرپڑا۔

اس موقع پر وہاں موجود افراد نے اس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی۔

a3w
a3w