دہلی

مغل مسجد کیس‘ مرکز کو نوٹس جاری

درخواست گزار کمیٹ نے گزارش کی کہ معاملہ کی تاریخ سماعت (21 اگست) کو گھٹادیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ‘ دہلی ہائی کورٹ سے بہ عجلت ممکنہ معاملہ کا تصفیہ کردینے کے لئے کہہ چکی ہے۔ وکیل ایم سفیان صدیقی نے کہا کہ معاملہ لٹکا ہوا ہے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے دن انتظامی کمیٹی دہلی وقف بورڈ کی درخواست پر مرکز اور محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کا موقف جاننا چاہا۔ کمیٹی نے گزارش کی کہ دہلی کے مہرولی علاقہ میں مغل مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف اس کی زیرالتوا درخواست کی جلد یکسوئی کردی جائے۔ جسٹس منوج کمار اوہری نے نوٹس جاری کی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
سنہری باغ مسجدکا مشترکہ معائنہ کیا جائے: دہلی ہائی کورٹ
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس

درخواست گزار کمیٹ نے گزارش کی کہ معاملہ کی تاریخ سماعت (21  اگست) کو گھٹادیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ‘ دہلی ہائی کورٹ سے بہ عجلت ممکنہ معاملہ کا تصفیہ کردینے کے لئے کہہ چکی ہے۔ وکیل ایم سفیان صدیقی نے کہا کہ معاملہ لٹکا ہوا ہے۔

عدالت نے 27  اپریل کی لسٹنگ کردی۔ صدیقی نے کہا کہ ماہ رمضان‘ عنقریب عیدالفطر کے ساتھ ختم ہونے والا ہے۔ نمازی مغل مسجد میں عبادت کے منتظر ہیں۔ اس پر جسٹس اوہری نے کہا نوٹس جاری کی جائے‘ اپریل کے اواخر میں لسٹنگ ہو۔