آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور گورنر ایس اے نذیر نے چہارشنبہ کے روز یہاں گاندھی جی کو ان کی 155 ویں جینتی کے موقع پر خراج پیش کیا۔

امراوتی(پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور گورنر ایس اے نذیر نے چہارشنبہ کے روز یہاں گاندھی جی کو ان کی 155 ویں جینتی کے موقع پر خراج پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
گاندھی جی اور شاستری جی کو وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

گورنر ایس اے نذیر نے کہا کہ دنیا بھر میں گاندھی جینتی کے موقع پر عالمی یوم عدم تشدد کے طور پر منایا جارہا ہے اور انہوں نے ملک کیلئے گاندھی جی کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن مزاحمت اور بڑے پیمانے پر سیول نافرمانی کی تحریک، گاندھی جی کے عدم تشدد، امن کے راستہ پر چلائی گئی تھی ان کے اس راستہ کو دنیا بھر میں اپنایا گیا اور عالمی قائدین کیلئے ان کا یہ راستہ، تحریک کا باعث رہا۔

گاندھی جی نے سادہ زندگی گزاری اور سچائی اور عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا ان کے اس نظریہ نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ راج بھون سے جاری ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔

چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اپنے پیام میں کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات پر چلنے کی ضرورت اور اہمیت آج بھی برقرار ہے۔ ان ہی اصولوں پر گاندھی جی نے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد دلائی۔.

انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے، شعبہ جات میں ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بابائے قوم نے جو راستہ دکھا یا ہے اس پر چلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔