شمالی بھارت

مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ

پہلا معاملہ الیکشن سے پہلے بغیر اجازت کے روڈ شو کرنے کا تھا اور دوسر الیکشن جیتنے کے بعد بغیر اجازت کے جلوس نکالنے کا تھا۔ یہ دونوں مقدمے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں شہر کوتوالی میں درج کئے گئے تھے۔

مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کی ایک عدالت نے مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے خلاف ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
عمر انصاری کو گرفتاری سے تحفظ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
مختار انصاری کو جیل میں قتل کردینے کا اندیشہ

سال 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اتھاد کے تحت سہیل دیو پارٹی سے مئو صدر اسمبلی سیٹ سے عباس انصاری اور اس کے چھوٹے بیٹے بھائی عمر انصاری سمیت نو افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ شہر کوتوالی میں درج کیا گیا تھا۔

پہلا معاملہ الیکشن سے پہلے بغیر اجازت کے روڈ شو کرنے کا تھا اور دوسر الیکشن جیتنے کے بعد بغیر اجازت کے جلوس نکالنے کا تھا۔ یہ دونوں مقدمے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں شہر کوتوالی میں درج کئے گئے تھے۔

دونوں مقدموں میں تفتیشی افسران کے ذریعہ چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ 19مئئی کو ان دونوں معاملات میں ملزمین کے خلاف الزامات طئے ہونا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران کاس گنج جیل میں بند عباس انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمین خود عدالت میں موجود رہے۔ لیکن عمر انصاری عدالت میں نہیں پہنچے تھے۔

جس کے بعد مئو کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ کی خصوصی جج شویتا چودھری نے عمر انصاری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے دو جون کی تاریخ طے کی ہے۔حالانکہ عمر انصاری کے موجود نہ ہونے کے بعد ان کے وکیل نے غیر حاضری معافی کی عرضی دی تھی لیکن عدالت نے اس عرضی کو نامنظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کردیا ہے۔