بین الاقوامیجرائم و حادثات

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، دو کی موت، ایک زخمی

لاس اینجلس: امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لاس اینجلس: امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لیک ووڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 11:52 پر، پولیس کو کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور کے جنوب مغرب میں واقع شہر لیک ووڈ میں گولیاں چلنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس نے کہا ’’جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو تین افراد کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ دو کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے ایک کی موت ہوگئی، وہیں دوسرے کی بچنے کی امید ہے۔

پولیس نے کہا ’’ متاثرین تینوں مردوں کے درمیان کسی تعلق کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔‘‘

جاسوسوں کا خیال ہے کہ اس واقعے میں چوتھا شخص بھی ملوث ہو سکتا ہے جو پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔

ذریعہ
یو این آئی