تلنگانہ

محمد علی شبیر کا نظام آباد میں عید گاہوں کا معائنہ۔ خواتین میں عید کٹس کی تقسیم

محمد علی شبیر حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی بی ی، اقلیتی طبقات نے آج نظام آباد شہر کا دورہ کرتے ہوئے عید گاہوں کا معائنہ کی۔

نظام آباد(منصف نیوز بیورو) محمد علی شبیر حکومتی مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی بی ی، اقلیتی طبقات نے آج نظام آباد شہر کا دورہ کرتے ہوئے عید گاہوں کا معائنہ کی۔

عید الفطر کے انتظامات کیلئے ہر ممکنہ اقدامات رو بہ عمل لانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں عید گاہوں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی، اراضی کومسطح بنانے 300 ٹرپ مورم اندازی اور عیدالفطر کے موقع پر پینے کے پانی، تمام سہولتوں انتظامات بنا کسی مسائل کے حل کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں محمد علی شبیر نے عید الفطر کے موقع پر بلا لحاظ مذہب و ملت ہندو مسلم عوام میں اپنی جانب سے رمضان کٹس کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس موقع پر انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی غریب مستحقین میں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

شہر کے این این کاران فنکشن ہال میں منعقدہ پروگرام میں محمد علی فاونڈیشن کے تحت غریب عوام میں عید کٹس تقسیم کئے گئے۔

پروگرام میں ریاستی اردو اکیڈمی کے صدر نشین طاہر بن حمدان، نوڈا چیرمین و صد رسی کانگریس کیشو دینو، محمد الیاس علی جنید علی ایڈوکیٹ، ایم اے قدوس، ایم اے نم بارون خان، اشفاق احمد خان پاپا، مولانا کریم الدین کمال، مجاہد خان، مصباح الدین کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔