بین الاقوامی

رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی

ایران کے نئے رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ زخمی ہوئے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے بیٹے 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای پیر کے دن رہبرمعظم بننے کے بعد سے دکھائی نہیں دیئے۔

دُبئی۔ ایران کے نئے رہبر معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ زخمی ہوئے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے بیٹے 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای پیر کے دن رہبرمعظم بننے کے بعد سے دکھائی نہیں دیئے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا

28 فروری کے اسرائیلی فضائی حملہ میں ان کے والد کے ساتھ ان کی بیوی بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔ لبنان میں تقریباً 500‘ ایران میں 1300 اور اسرائیل میں 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ نے اپنے 7 فوجی گنوائے ہیں۔ کئی بیرونی شہری جنگ شروع ہونے کے بعد سے خلیج فارس کا علاقہ چھوڑکر جارہے ہیں۔ 40 ہزار افراد امریکہ واپس ہوچکے ہیں۔