بین الاقوامی

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے پر امریکہ کی وارننگ

امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش پر مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے پہلے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش پر مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے پہلے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جرمنی آبنائے ہرمز میں مشن کے لیے تین بحری جہاز تعینات کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

انہوں نے کہا اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں، ساتھ ہی خبردار کیا کہ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران ممکنہ طور پر بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وہی ٹکنالوجی اور مزائل صلاحیت استعمال کر رہا ہے جو منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کی گئی تھیں۔

ادھر امریکی سنٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16ایرانی کشتیاں تباہ کردیں۔امریکی میڈیا نے امریکی انٹلیجنس کے حوالہ سے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمزمیں باردوی سرنگیں بچھا رہاہے۔