حیدرآباد

محمد انور این سی پی امیدوار حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے سلسلے میں این سی پی امیدوار محمد انور نے کانگریس پارٹی انچارج جناب عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ یوسف گوڑہ کانگریس آفس پہنچ کر ٹی پی سی سی صدر و ایم ایل سی جناب مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی

حیدرآباد:جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے سلسلے میں این سی پی امیدوار محمد انور نے کانگریس پارٹی انچارج جناب عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ یوسف گوڑہ کانگریس آفس پہنچ کر ٹی پی سی سی صدر و ایم ایل سی جناب مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب بھٹی وکرمارکا، وزیر آبپاشی جناب اوتم کمار ریڈی، وزیر برائے بی سی ویلفیئر و ٹرانسپورٹ جناب پونم پربھاکر، مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر، وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب اَدلوری لکشمن اور ملک پیٹ حلقہ کے انچارج جناب شیخ اکبر یوتھ لیڈر عمر بن عبداللہ الھاجری (مقبول)، جناب اشفاق خان ٹی پی سی سی وائس چیئرمین مائناریٹی ڈپارٹمینٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس موقع پرتمام معزز قائدین نے محمد انور کو کانگریس میں شمولیت پر بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی اور انہیں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ جناب محمد انور نے انکے تمام ساتھیوں اور بہی خواہوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنا ووٹ کانگریس پارٹی کے حق میں دینے کی اپیل کئیے ہیں۔