حیدرآباد

محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا

انہوں نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اردواکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان عملہ کو اردوزبان وا دب کی ترقی کے سلسلہ میں پوری مستعدی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: جناب محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے آج تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر /سکریٹری کا جائزہ حاصل کیا۔ موصوف نے سابق نائب وزیر اعلیٰ و سابق وزیر داخلہ کے دفتر میں بحیثیت پی ایس خدمات ا نجام دی ہیں۔جناب محمد اسد اللہ ایک ایماندارو دیانت دار عہدیدار ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

انہوں نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد اردواکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان عملہ کو اردوزبان وا دب کی ترقی کے سلسلہ میں پوری مستعدی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

 اس موقع پر وی۔ کرشنا اسسٹنٹ ڈائرکٹر تلنگانہ اردواکیڈیمی نے جناب محمد اسد اللہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور اردواکیڈیمی کی مختلف اسکیمات کے بار ے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس تقریب میں جناب شیخ اسمٰعیل سپرنٹنڈنٹ‘ جناب محمد عطا اللہ خان سپرنٹنڈنٹ ودیگر عہدیدارا وارکان عملہ موجود تھے۔